• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم اتفاق رائے سے آئیگی، چاہتے ہیں پی ٹی آئی شامل ہو، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہےکہ آئینی ترمیم اتفاق رائے کے ساتھ آئے گی اور ہم چاہتے ہیں اس میں تحریک انصاف بھی شامل ہو، ترامیم سے متعلق ڈرافٹ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو پہنچا دیا گیا تھا،سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر ان کے پاس نمبر پورے ہوتے تو آئینی ترمیم آچکی ہوتی،ہم نے ڈرافٹ ڈیمانڈ کیا تو وہاں ڈرافٹ موجود نہیں تھا ورکنگ پیپر تھا ہم نے اس پر بھی اتفاق کیا کہ آپ ہمیں وہ دے دیں اس پر ہم اپنی قانونی ٹیم کا اجلاس بلا لیتے ہیں ہمیں آج کی تاریخ تک وہ بھی نہیں دیا گیا۔ ہمارے تحفظات ہیں ہم سے کوئی چیز شیئر نہیں کی جارہی ہے۔ ہم بھی کل مولانا فضل الرحمٰن سے ملے ہیں اورانہوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی چیز کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے عدلیہ پر حملہ ہو ۔ مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ شیخ وقاص شوقیہ انڈر گراؤنڈ ہوئے ہیں کیوں کہ یہ ممکن نہیں کہ ایسا شخص جسے کسی سے خطرہ ہو وہ انڈر گراؤنڈ ہوتے ہوئے میڈیا پر موجود ہو۔ہمارے نمبرز پورے ہونے کے قریب ہیں اور جو گرفتاریاں ہوتی ہیں وہ یک طرفہ نہیں ہوتیں ان لوگوں کے معاملات میں کچھ نہ کچھ گڑ بڑ ہوتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید