• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر سٹریٹ کرائم جاری، شہری 3 گاڑیوں، 21 موٹر سائیکلوں سے بھی محروم

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2 گاڑیوں 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،11افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے ۔ اسلام آباد میں بھی 17وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار ،7موٹر سائیکل اڑا لئے گئے، ایک موٹر سائیکل دوموبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ7گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور صفایا کرکے چلتے بنے۔تھانہ سٹی کے علاقہ گارڈن کالج کے قریب 2موٹرسائیکل سوار حمادگل سےموبائل، ساڑھے بارہ ہزار روپے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈ پر2موٹرسائیکل سوار حسنین خان سے موبائل فون، اور بٹوا ، گلشن دادن خان میں چودھری امتیاز احمد اے ٹی ایم سے رقم نکال کر باہر نکلا تو2موٹرسائیکل سوار اس سے موبائل ،گھڑی اور پرس جس میں 60ہزارروپے وغیرہ تھے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ سکستھ روڈ پر گاڑی میں بیٹھے اشفاق تعارف سے 2 موٹرسائیکل سوار موبائل،11ہزارروپے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ رینج روڈ پرنامعلوم ملزم محمد ریحان سے 15ہزار روپے ،تھانہ سول لائنز کے علاقہ مریڑ حسن میں2 موٹرسائیکل سوار محمد عثمان سے موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ ٹھلیاں میں نامعلوم ملزم انور سے 28ہزار روپے اور موبائل چھین کر لے گیا۔ وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔سیٹلائٹ ٹاؤن میں ریونیو آفس آئیسکو کیچھت سے3 اے سی کمپریسر ،مری روڈ پرتار مالیتی4لاکھ41ہزار800روپے،کوہسار کالونی میں عابدہ نذیر کے گھر سے تالے توڑ کرگھر کا سامان مالیتی5لاکھ روپے ،کلمہ چوک میں گھر سے 5لاکھ روپے،مصریال روڈ پر راجہ جاوید اختر کے گھر سے 3 موبائل ،گلزار قائد میں پروین شریف کے گھر سے سونا مالیتی25لاکھ روپے ،واہ کینٹ میں خالد سعید کے گھر سے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے ،سونا مالیتی 8لاکھ روپے اور 2لیپ ٹاپ،گلشن شمال میں نگار کے گھر کے تالے توڑ کرطلائی زیورات وزنی 4 تولہ اور ایک آئی پیڈ چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید