• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبادلہ پر سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگانیوالے 6پولیس اہلکاربرطرف

اراولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) مری تبادلہ کرنے پر سوشل میڈیا پر او ایس آئی اور دیگرافسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والے 6پولیس ملازمین کو برطرف کردیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ضلع مری کی بحالی اور وہاں ڈی پی او کی تعیناتی کے بعد ضلع راولپنڈی سے پولیس ملازمین کے ضلع مری میں عارضی تبادلے کئے گئے جس پر راولپنڈی پولیس کے ایک اے ایس آئی ،ہیڈکانسٹیبل اور چار کانسٹیبلوں نے واٹس ایپ میسیج کے ذریعے الزام لگایاکہ او ایس آئی انجم نے آرپی او آفس کے عملے سے مل کر تحصیل مری اور کوٹلی ستیاں کے 40سے 50ملازمین سے مبینہ طور پر بھاری معاوضہ لے کر ان کے نام لسٹوں سے نکال کرراولپنڈی اور دیگر اضلاع کے رہائشی ملازمین کے نام ضلع مری کی نفری پوری کرنے کے لئے متعلقہ لسٹ میں شامل کردئیے ۔جس پر ایس پی ہیڈکوارٹرراولپنڈی ناصر علی خان نے،اے ایس آئی عرفان، ہیڈکانسٹیبل محمد بشارت ،کانسٹیبل محمد ذیشان اطہر،کانسٹیبل یاسر آزاد ،کانسٹیبل وقاص احمد اورکانسٹیبل محمد شعبان کو چارج شیٹ کرکے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرکو انکوائر ی افسر مقررکیا تھا جنہوں نے انکوائری میں انہیں قصور وار قرار دیا جس پر ایس پی ہیڈکوارٹرنے مذکورہ ملازمین کو ڈسمس فرام سروس کی سزا سنائی ۔
اسلام آباد سے مزید