• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کی واردات میں فائرنگ سے زخمی ہونے والانوجوان چل بسا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)11روز قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوکی فائرنگ سے زخمی ہونے والانوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا، تھانہ ریس کورس کے علاقہ مین ڈھوک سیداں روڈ پر21سالہ توحید محمود اپنی شاپ سے کسی کام کے سلسلہ میں باہر نکلا جہاں ملحقہ گلی میں دو نامعلوم ملزمان موبائل چھیننے کی کوشش میں اس سے گتھم گتھا ہوگئے۔ اس دوران ان میں سے ایک ملزم نے توحید محمودکو فائر کر کے شدیدزخمی کر دیا تھا ۔
اسلام آباد سے مزید