• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی ، لسانی اور دیگر تعصبات نے قوم کو تقسیم کردیا ،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تیسری برسی پر اُنہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے امراء صوبہ جماعتِ اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری، پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، پنجاب جنوبی راؤ محمد ظفر، خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان، بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن اور سندھ کاشف سعید شیخ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور صوبوں کے ارکان کی رائے پر امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی طرف سے امارتِ صوبہ کی تقرری پر مبارکباد دی ۔انہوں نے صوبائی، علاقائی، لسانی اور قومی تعصبات نے پوری قوم کو تقسیم کردیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید