اسلام آباد (جنگ نیوز) پشاور روڈ پر واقعہ 26 نمبر چونگی سے موٹروے جانے اور آنے والی دونوں شاہراہوں پر پی ٹی آئی ریلی روکنے کیلئے کئی کئی فٹ چوڑی اور کئی فٹ گہری جو خندقیں انتظامیہ نے کھودی تھیں وہ ایم ون موٹروے، ایم ٹو موٹروے اور اسلام آباد ایئرپورٹ جانے اور آنے والی گاڑیوں کیلئے وبال جان بن گئی ہیں۔ ان دونوں مقامات پر سارا سارا دن گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں مگر آج تک کسی ذمہ دار سرکاری محکمے کو ان چار چار فٹ چوڑی دونوں طرف کی سڑکوں پر کھودی گئی خندوقوں کو کارپٹ کرنے کا خیال تک نہیں آیا۔