• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی این ایف کا 23 نومبر کو ریجنل تحفظ عزاداری کنونشن کے انعقاد کا اعلان

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) چیئرمین تحفظِ عزاداری ایکشن کمیٹی ٹی این ایف جے مخدوم باوا سید فرزند علی شاہ کاظمی نے 23 نومبر کو راولپنڈی میں ریجنل تحفظ عزاداری احتجاجی کنونشن کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جو دربار سخی شاہ پیارا چوہڑ ہڑپال کاظمی المشہدی کے مقام پر ہوگا ۔ علمائے کرام ، مذہبی و ماتمی تنظیموں ، بانیانِ مجالس ، لائسنس داران ، ماتمی سالاروں اور عمائدین کے نمائندہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تجاویز اور مشاورت کی روشنی میں احتجاجی عزاداری کنونشن کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سربراہ تحریک آغا حسین مقدسی کے لائحہ عمل کی روشنی میں اپنے آئینی قانونی اور مذہبی حق کے لئے پُرامن آواز احتجاج بلند کریں گے ۔ ٹی این ایف جے کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے بطورِ مہمان خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے باور کرایا کہ چار دیواری اور گھروں میں ہونے والی مجالس اور قدیمی روایتی ماتمی جلوسوں میں رکاوٹیں پیدا کرکے پنجاب انتظامیہ نے ہمارے بنیادی حقوق اور مذہبی آزادیوں کو سلب کر کے آئینِ پاکستان سے انحراف کیا ۔ صدر ٹی این ایف جے پنجاب علامہ باقر علی نقوی اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید