• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی فزیبیلٹی مکمل،میٹرو بس سروس فیڈر روٹس بڑھا کر10کردئیے گئے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق میٹرو بس سروس کے فیڈر روٹس کی نئی فزیبیلٹی مکمل ہوگئی ہےاور فیڈر روٹس چھ سے بڑھا کر10کردئیے گئے ہیں جن پر اب102بسیں چلیں گی۔بسیں میٹرو ٹریک تک عوامی رسائی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔قبل ازیں چھ فیڈر روٹس پر78بسیں چلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ان روٹس کو کئی برس قبل حتمی شکل دی گئی تھی مگر اس دوران آبادی کی ضروریات و انتظامی ترجیحات میں تبدیلیاں آئی ہیں جن کو لائن اپ کرنے کیلئے فیڈر روٹس کی دوبارہ نشاندہی کیلئے فزیبیلٹی سٹڈی نیسپاک سے کرائی گئی۔ بسوں کے لیے چوہڑ ڈپو اور صدر ڈپو کو بطور اسٹینڈ استعمال کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید