• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برانڈ بزنس اکانومی کے ذریعے ملک میں معاشی انقلاب ممکن،گورنر پنجاب

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ برانڈ بزنس اکانومی کے ذریعے ملک میں معاشی انقلاب لایا جاسکتا ہے۔ وہ گزشتہ روز اسلام آباد میں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ 2024-2023 کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ برانڈز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت شمالی علاقہ جات کے لیے یہ نارتھ ریجن کی پہلی تقریب تھی ۔ گورنر پنجاب نے 175 کمپنیوں کے برانڈز کو ایوارڈز پیش کئے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، منفرد اور وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ برانڈ کا ہونا ملک کی معیشت کو نمایاں طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی استحکام کے حصول کے لئے برانڈ اکانومی کلچر کی ترقی کو ترجیح دینے کی فوری ضرورت ہے۔ تقریب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر ناصر منصور قریشی، ایف پی سی سی آئی کے زونل چیئرمین ذکی اعجاز اور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین محسن ایوب خان نے بھی شر کت کی ۔ برانڈ فاؤنڈیشن کے بانی اور سربراہ شیخ راشد عالم نے کہا کہ فاؤنڈیشن گزشتہ 17 سال سے ہر سطح پر پاکستان میں برانڈ ڈویلپمنٹ کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے سرگرم عمل ہے۔
اسلام آباد سے مزید