• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعطیلات کے دوران سرکاری ہسپتال اور مراکز صحت کھلے رہینگے

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر سرکاری تعطیلات کے دوران جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں تمام سرکاری ہسپتال اور مراکز صحت کھلے رہیں گے۔ وفاقی وزارتِ قومی صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اعلان کردہ سرکاری تعطیلات کے دوران وفاق کے زیرِ انتظام راولپنڈی، اسلام آباد کے تمام ہسپتال، پبلک ہیلتھ فیسیلیٹیز کھلی رہیں گی۔ اس سلسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں سینئرطبی عملہ سمیت ہر قسم کی ادویات اور دیگر طبی سامان کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید