• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید شفقت بخاری کا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے اعزاز میں ظہرانے

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) نشترین سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سید شفقت بخاری نے پاکستان کی سیاسی شخصیت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں ڈاکٹر اجمل،چوہدری مسرت، طاہر چوہدری، ہارون مرزا سمیت کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شفقت بخاری نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستان کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جتنا پیار انہیں اوورسیز پاکستانیوں سے ملا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان عظیم ملک ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا البتہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن جلد سیاسی ومعاشی مسائل پر قابو پا لیا جائے گا، پاکستا ن میں صحت کے شعبہ میں بہت کام ہونے والا ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے کئی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں، اوورسیز ڈاکٹر ز نے اپنی انتھک محنت سے اپنا اورپاکستان کا نام فخر سے بلند کیا ہے، ان کے تجربہ سے مستفید ہو کر پاکستان میں میڈیکل کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ ملک کی خاطر اپنی انا ختم کریں، ریاست ہے تو سیاست ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے تمام سیاسی پارٹیاں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان میں بیروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی کی زندگی مشکلات کا شکار ہے، بجلی کے بلز میں ہوشربا اضافے سے عام آدمی کی زندگی محال ہو چکی ہے، تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی اور سلامت کیلئے دعا کی گئی۔

یورپ سے سے مزید