• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں و کشمیریوں کی خدمات کی قدر کرتے ہیں، افراز حمزہ

سلاؤ (اورنگزیب چوہدری) اوورسیز پاکستانی و کشمیری ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں، ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں و کشمیریوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ آزاد کشمیر افراز حمزہ نے جنگ لندن سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی و کشمیری اعتماد رکھیں، ان کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے برطانیہ کی لوکل کونسلز کے دورہ کا موقع ملا جو میرے لیے اعزاز کے ساتھ اچھا تجربہ تھا جس سے مجھے بہت کچھ سمجھنے اور سیکھنے کا موقع ملا، انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں بڑی سطع پر مثبت تبدیلیوں پر کام ہو رہا ہے، اجتماعی مسائل کا حل اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہو گا۔ افراز حمزہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کی ترقی اور کامیابیوں کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اوورسیز کشمیریوں کا مثبت کردار ناقابل فراموش ہے، انہوں نےکہا کہ برطانیہ کے بہت سے بڑے شہروں میں لوکل کونسل کے انتظامی معاملات ہمارے اوورسیز پاکستانی اور کشمیری چلا رہے ہیں جو باعث عزت اور اعزاز ہے ،ہمیں ان کے علم اور تجربات سے بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید