• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی ’’دماغی صحت‘‘ کا دن منایا گیا

لیڈز (زاہد انور مرزا) دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی دماغی صحت کا دن منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد دماغی صحت کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ دماغی صحت کا عالمی دن ہر سال 10اکتوبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال برطانیہ میں 7ہزار مینٹل ہیلتھ کے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ دماغی صحت کے عالمی دن کا مجموعی مقصد دنیا بھر میں ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔اس دن کا مقصد ذہنی صحت کیلئے کام کرنے والوں کی کوششوں کو متحرک کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کے صحت کے سب سے بڑے ادارے ۔ڈبلیو ایم او نے کہا ہے کہ یہ دن دماغی صحت کے مسائل پر کام کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے کام کے بارے میں بات کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، ڈبلیو ایم او ے کہا ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ذہنی صحت کی دیکھ بھال کو ایک حقیقت بنانے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یورپ سے سے مزید