• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ کرنے والوں کے اعزاز میں فرینڈز کمیٹی آف ناروے کی تقریب

اوسلو (ناصر اکبر) فرینڈز کمیٹی آف ناروے کے زیر اہتمام عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے مہمان چوہدری معشوق سرور، چوہدری صلابت علی، چوہدری وسیم شہزاد اور انعام الحق سیٹھی کو گلدستے دے کر استقبال کیا گیا تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے چوہدری شوکت سرور بھٹیاں نے کیا جبکہ نظرانہ عقیدت رسول مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم مشہور نعت خواں محمد عبدالمنان نے پڑھی۔ عشائیے میں سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں چوہدری جاوید سرور بھٹیاں راجہ عاشق حسین گجر خان پ پی ٹی آئی ناروے کے صدر چوہدری حاجی محمد افضال نصیر ڈار چوہدری سجاد رسول ببلی عقیل قادر، چوہدری خالد محمود کسانہ، شہنشاہ صاحب، عبدالحمید، افضال محمد، منیر حسین، آصف محمود، عامر حسین، فیاض احمد، افضال احمد، مدثر چیمہ، قدرت اللہ بٹ، چوہدری پرویز اختر، چوہدری شاہد منیر، چوہدری حاجی افتخار احمد، چوہدری عاصم، ناہید اسلم، سید زاہد حسین شاہ، چوہدری ڈاکٹر نوخیز بشیر رفیع اور دیگر شریک تھے، اس موقع پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔
یورپ سے سے مزید