• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ یارکشائر پولیس کو لاپتہ ذاکر محمد مغل کی لاش مل گئی

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل) ویسٹ یارکشائر پولیس کو لاپتہ 15سال ز اکرمحمدمغل کی لاش بریڈفورڈ چیلو ڈین ریزروائر میں سے مل گئی پولیس ذاکر مغل کی موت کو اس وقت مشکوک نہیں سمجھ رہی۔ ذاکر مغل کے اہل خانہ نے منگل کو اس کے لاپتہ ہونے کی پولیس کو رپورٹ کی تھی ابتدائی معلومات کے مطابق ذاکر مغل کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب بریڈفورڈ کے چیلوڈین کے علاقے میں آخری بار دیکھا گیا تھا فورس نے بدھ کو ذاکر کی تلاش کے لیے عوام سے مدد کی اپیل شروع کی۔ ذاکر مغل کی تلاش کے لیے چیلوڈین کے اس علاقے کو بریڈفورڈ کونسل نے جزوی طور پر بند کر دیاگیا تھا لاش ملنے کے بعد ذاکر مغل کے خاندان کو مطلع کر دیا گیا۔ سوگوار خاندان سے تعزیت جمعیت تبلیغ الاسلام وکٹر سٹریٹ مسجد میں کی جا رہی ہے۔ پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد نمازہ جنازہ کا اعلان کیا جائے گا۔
یورپ سے سے مزید