• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ نمازیوں کی آمد

مدینہ منورہ ( نیوز ڈیسک) مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 52لاکھ 78ہزار 896نمازیوں اور زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ مسجد نبوی کے انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سے نماز یوں اور زائرین کی خدمت اور دیکھ بھال کے لیے فول پروف سہولیات فراہم کی گئیں۔ مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے بتایا کہ مسجد نبوی میں حاضری کے دوران مختلف زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد مختلف ممالک کے 75ہزار 898 زائرین تک پہنچ گئی۔فیلڈ سروسز میں 24ہزار247 لیٹر جراثیم کشی اسپرے کیا گیا۔ 1570ٹن زمزم پانی فراہم کیا گیا تھا اور 180نمونے جانچ اور تجزیہ کے لیے لیے گئے۔ اس کے علاوہ روزہ داروں میں افطاری کے لیے مختص جگہوں پر 12لاکھ 1560روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام کیا گیا۔
یورپ سے سے مزید