• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے، چوہدری ریاض حسین

پیرس (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری ریاض حسین نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک میں حقیقی جمہوری اقتدار لانے کے خواہاں ہیں ان کی کوشش ہے کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے تاکہ ملک میں سیاسی استحکام آئے اور ملکی معیشت مستحکم ہو غریبوں کو روزگار ملے اور مہنگائی سے چھٹکارا حاصل ہو سکے۔ پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی دختر کی شادی کی تقریب میں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ریاض حسین نےکہا کوئی بھی مسئلہ ہو خصوصی طور آئینی ترامیم کامعاملہ ہو ان پر تمام سیاسی جماعتوں کے مشترکہ لائحۂ عمل سے جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہوگی۔ پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار کے پیچھے نہیں متفقہ عوامی رائے کی حامی ہے تاریخ گواہ ہے کہ صدر زرداری نے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ اور زیادہ سے زیادہ صوبوں کو دیئے۔ اب بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی کوشش ہے کہ تمام جماعتوں کو ساتھ ملائیں اور حکومت کو مشترکہ مسودہ پیش کیا جائے۔ اس میں وکلا برادری کی رائے اور تجاویز کو بھی مدنظر ر کھا جائے۔ انہوں اپوزیشن کی کسی جماعت کا نام لئے بغیر کہا کہ جمہوری دور میں سیاسی جماعتوں کو وہ اقدام اٹھانے چاہئیں جن سے مستقبل میں ان کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یورپ سے سے مزید