• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خون کا گروپ ’’A‘‘ والے افراد میں فالج کے خطرات زیادہ

لندن( نیوز ڈیسک)ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خون کا’’ اے‘‘ گروپ رکھنے والے افراد میں 60برس کی عمر سے قبل فالج ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔خون کی اقسام ہمارے ریڈ بلڈ سیلز کی سطح پر موجود مختلف کیمیاء کو ظاہر کرتی ہیں۔ تحقیق میں 17ہزار فالج سے متاثرہ جبکہ تقریباً 6لاکھ غیر متاثرہ افراد کا مطالعہ کیا گیا۔ ان تمام افراد کی عمر 18سے 59برس کے درمیان تھے۔جینوم کی تحقیق پر معلوم ہوا کہ دو مواقع ایسے ہیں جو فالج کے ابتدائی خطرات سے مضبوط تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں ایک وہ جگہ ہے جہاں خون کی قسم کا تعین کرنے والے جینز ہوتے ہیں۔بعد ازاں بلڈ ٹائپ جین کی مخصوص اقسام کے دوسرے تجزیے میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جن کے جینوم اے گروپ کے متغیر سے کوڈڈ تھے، ان کے 60برس کی عمر سے پہلے فالج سے متاثر ہونے کے امکانات دیگر اقسام کے خون رکھنے والے افراد کے مقابلے میں 16فی صد زیادہ تھے۔وہ شرکاء جن میں او 1 جین تھا، ان میں فالج کے خطرات 12فی صد کم تھے۔
یورپ سے سے مزید