• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کا یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

پیرس (نمائندہ جنگ) یوکرینی صدر زیلنسکی نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ پیرس میں اہم ملاقات کی ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جمعرات کو بات چیت کے لیے پیرس پہنچے۔ملاقات میں فوجی اور مالی امدادپرگفتگوکی گئی۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر نے کہا کہ یوکرین کے لیے فرانس کی غیر متزلزل حمایت کااعادہ کریں گے ۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات سے قبل مغربی ممالک کی مزید حمایت کےلئے زیلنسکی لندن، پیرس، روم اور برلن کے دورے کے دوران فوجی اور مالیاتی امدادکے خواہاں ہیں۔انہیں خدشہ ہے اگرامریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ صدر بن گئے تو ان کے لئے حمایت کم ہو جائے گی۔ قبل ازیں یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا تھا کہ انھوں نے روسی افواج کو شکست دینے کا اپنا منصوبہ اس وقت پیش کیا جب انھوں نے برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور نیٹو کے سربراہ مارک روٹے سے ملاقات کی۔
یورپ سے سے مزید