• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر امجد ملک کو مسلم لیگ فرانس کی مبارکباد

پیر س(نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے بین اقوامی راہنما انٹرنیشنل چیپٹر کے نگران بیرسٹر امجد ملک کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا وائس چیئرپرسن مقرر کرنے پر پاکستان مسلم لیگ فرانس کے رہنما سردار ظہور اقبال ، صدر میاں محمد حنیف ، جنرل سیکرٹری رانا محمود علی خان ، یرمین راجہ علی اصغر ، سید خالد جمیل ، راجہ محمد اشفاق حسین نے مبارک دی ہے ۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں اورسیز پاکستانیوں سے ہی ایک متحرک شخصیت کو اس اہم عہدے پر فائز کیا ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دنیا بھر کے ممالک نہ صرف متحرک کیا بلکہ تنظیم سازی کرکے ن لیگ کو اورسیز بھر میں مضبوط اور مستحکم کرکے ایک قوت بنایا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جمرات بیرسٹر امجد ملک کی تقرری کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا۔
یورپ سے سے مزید