• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں

پیرس (رضا چوہدری) اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں جس کی مثال اسٹیٹ بنک آف پاکستان کاماہ ستمبر 2024 کی ترسیلات زر کی رپورٹ میں اعتراف ہے کہ تین ماہ میں اوورسیز پاکستانیز نے آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام سے زیادہ ڈالرز پاکستان بھجوائے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے شکوہ کیا کہ وطن عزیز پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادیں محفوظ نہیں۔ چکوال کے علی چوہدری ، عمران عباس اور سید العابدین نے جنگ کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ بار چکوال میں ملک ذوالفقار زلفی ایڈوکیٹ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جس پر ڈسٹرکٹ بار چکوال سمیت ڈویژن بھر کے ؤکلا سراپا احتجاج ہیں یہ ہی نہیں بلکہ موضع کرسال میلہ کے انعقاد پر انتظامیہ نے پیر ولائت حسین مرحوم کے خاندان کے معزز افراد سمیت چار افراد کے خلاف جھوٹےمقدمات درج کئے، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ بدامنی کی ذمہ دار در حقیقت سول بیوروکریسی ہے جو ایک طرف کرپشن کا بازار گرم کئے ہوئے ہے اور دوسری طرف حکومت کے خلاف عوام کو بھڑکانے کیلئے جھوٹے مقدمات ، قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے میں مصروف ہے، انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرکے عوام الناس کو انصاف دلا یاجائے۔
یورپ سے سے مزید