• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ون ڈے کپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ون ڈے کپ میں جمعے کوایس این جی پی ایل نے او جی ڈی سی ایل اور سرکاری ٹی وی نے ایشال ایسوسی ایٹس کو ہرادیا۔ گروپ میچز کے اختتام پر واپڈا، اسٹیٹ بینک، سرکاری ٹی وی اور ایس این جی پی ایل سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ گوجرانوالہ میں سیمی فائنلز میں 13 اکتوبر کو واپڈا اورایس این جی پی ایل جبکہ 14 اکتوبر کو اسٹیٹ بینک اور سرکاری ٹی وی مدمقابل ہونگی۔ جمعے کو لاہور میں ایس این جی پی ایل نے او جی ڈی سی ایل کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔ فیصل آباد میں سرکاری ٹی وی نے ایشال ایسوسی ایٹس کو 2 وکٹوں سے شکست د ی۔

اسپورٹس سے مزید