• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں شکست کے باوجود گلیسپی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیسن گلیسپی کی زیر نگرانی قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش جیسی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش شکست دے گئی اور اب انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم فیل ہو گئی۔ لیکن ملتان ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کار کردگی پرمطمئن ہیں۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ کی اور اس کی کارکردگی سے خوش ہوں۔ جیسن گلیسپی نے کہا کہ بدقسمتی سے بولرز ہمارے پلان پر پورا نہیں اترے ، ملتان کی وکٹ سے یہی توقعات تھیں۔ مجھے اب بھی یقین ہے کہ اگر کھلاڑیوں کو بیک کریں گے، تو یہی کھلاڑی اچھا پرفارم کر سکتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید