• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں پاکستان پہلی بار آخری نمبر پر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں مزید تنزلی کے ساتھ نویں آخری پوزیشن پر چلی گئی، پاکستان ٹیم کے پوائنٹ ویسٹ انڈیز سے بھی کم ہوگئے اور وہ 20 پوائنٹ کے ساتھ پہلی بار آخری نمبر پرپہنچ گئی۔ چیمپئن شپ ٹیبل پر بھارت 74 فیصد سے زائد شرح کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 62.50 کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا 55.56 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور اس کا نمبر چوتھا ہے۔

اسپورٹس سے مزید