کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مسلسل چھ ٹیسٹ میچوں میں ناکامی کے بعد شان مسعود کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پی سی بی نے نیا کپتان لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے نام زیر غور ہیں۔ تاہم ٹیم کے ہیڈ کوچ فوری طور پر کپتان کی تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں۔