• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نڈال کا سیزن کے اختتام پر ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کراچی (جنگ نیوز) اسپین کے سُپر اسٹار ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 22 گرینڈ سلم جیتنے والے 38 سالہ رافیل نڈال نومبر میں مالاگا میں اسپین کی جانب سے ڈیوس کپ کھیل کر ٹینس کو خیرباد کہہ دیں گے۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹینس سے ریٹائر ہو رہا ہوں، سچ تو یہ ہے کہ میرے کچھ سال مشکل رہے خاص طور پر یہ آخری 2 سال مشکل تھے۔ نڈال کلے کورٹ کے کِنگ کہلا تے تھے، انہوں نے 38 اے ٹی پی ماسٹرز ٹائٹل ،2008میں اولمپک گولڈ میڈل اور چار بار اپنے ملک کے لیے ڈیوس کپ ٹائٹل بھی جیتا۔

اسپورٹس سے مزید