کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی شناخت کاشف علی کے نام سے ہوئی ۔ملزم فلائٹ نمبر IA431 کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔ملزم کا تعلق کراچی سے ہے۔حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 250 امریکی ڈالر کے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیا۔