• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس قاضی فائز 25 اکتوبر کو ریٹائر، فل کورٹ ریفرنس ہوگا، سرکاری خرچ پر عشائیہ سے معذرت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، اسی دن انکے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوگا ،چیف جسٹس نے تقریبا 20 لاکھ روپے کے سرکاری خرچ پر سپریم کورٹ سے الوداعی ڈنر لینے سے معذرت جبکہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی الوداعی عشائیہ کی دعوت قبول کرلی ، ایڈیشنل رجسٹرار نے سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کوخط لکھ کر بتایا کہ چیف جسٹس نے آپ کی دعوت قبول کرلی ہے ،سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہو گا ، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں25 اکتوبر صبح ساڑھے دس بجے سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقد ہو گا،اس حوالے سے رجسٹرارنے فل کورٹ ریفرنس کا نوٹس جاری کر دیا گیا،ریفرنس میں شرکت کے لئے اٹارنی جنرل ، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سمیت سینئر وکلا کو مدعو کیا گیا ہے،ادھر سپریم کورٹ کی روایت کے مطابق رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ کی جانب سے ریٹائر ہونے والے ججوں اور چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیہ کے حوالہ سے چیف جسٹس کے نام ایک مراسلہ بھجوایا ہے تاہم چیف جسٹس نے جواب دیاہے کہ ان کے اعزاز میں عشائیہ نہ دیا جائے کیونکہ اس پر قومی خزانے سے تقریبا 20 لاکھ روپے کا خرچہ آتا ہے، جس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید