• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریعت کی رو سے انسانی دودھ بنک کا قیام جائز ہے یا نہیں؟

اسلام آباد( رانا غلام قادر)شریعت کی رو سے انسانی دودھ بنک کا قیام جائز ہے یا نہیں؟]نکاح نامہ و شادی رجسٹریشن فارم میں تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو لازمی قراردیا جا ئے یا نہیں؟ اس اہم موضوع پر شرعی رائے دینے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس 21 اکتوبر 2024ء کو طلب کر لیا گیا ۔وزارتِ قانون و انصاف نے اسلامی نظر یاتی کونسل سے استفسار کیا ہے کہ نکاح نامہ و شادی رجسٹریشن فارم میں تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے سے متعلق خانے کے اضافہ پر کونسل کی کیا رائے ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ کی طرف سے بھیجے گئے مراسلہ پر بھی غور کیا جا ئے گا جوانسانی دودھ بینک (Human Milk Bank) کے قیام سے متعلق ہے۔
اہم خبریں سے مزید