کراچی(نیوزڈیسک)ایران نے خلیج فارس میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تہران پر حملے کیلئے اسرائیل کی مدد نہ کریں، حملے کیلئے جس کی فضائی یا زمینی حدود استعمال ہوئی وہ نشانہ ہوگا، عرب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب ممالک اسرائیلی حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں میدان جنگ نہیں بننا چاہتے۔