• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ خوراک میں لواحقین کو بھرتی کیا جائے، متاثرین

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)محکمہ خوراک لواحقین بھرتی کے متاثرین عبدالرشید ، جلیل الرحمٰن و دیگر نے وزیراعلیٰ و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ محکمہ خوراک میں لواحقین کو بھرتی کرکے انہیں انصاف دیا جائے ، یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ نے 19 ستمبر 2022 کو لواحقین کا حق تسلیم کرتے ہوئے ان کی بھرتی کا کوٹہ بحال کیا ، عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق صوبائی حکومت نے 9 مئی 2023 کو لواحقین کوٹہ بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور صوبے کے مختلف سرکاری محکموں میں بڑی تعداد میں بھرتیاں ہوئیں مگر افسوس کی بات ہے کہ محکمہ خوراک میں اب تک نہ عدالت کے حکم پر عمل ہوا اور نہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر بھرتیاں عمل میں لائی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک میں لواحقین کی تعداد صرف 44 ہے اور وہ گزشتہ دو سال ملازمت کے حصول کے لئے پریشان ہیں ، انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ انہیں ان کا حق دیا جائے بصورت احتجاج اور عدالت سے رجوع کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید