• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹی اے آئینی کیجانب سے اساتذہ تنظیموں کا مشاورتی اجلاس طلب

کوئٹہ (پ ر)گوررنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان نے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے بڑھتے ہوئے مسائل خصوصاً کنٹریکٹ پالیسی، نجکاری، تعلیمی اداروں میں بیرونی مداخلت اور احتجاج پر پابندی کے حوالے سے تمام اساتذہ تنظیموں کا مشترکہ اجلاس پیر 14اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے جی ٹی اے آئینی بلوچستان کے ہیڈ آفس گورنمنٹ پرائمری اسکول پوسٹل کالونی کوئٹہ میں طلب کیاہے۔اس سلسلے میںجی ٹی اے آئینی بلوچستان کے رہنماؤں منظور راہی بلوچ،کلیم اللہ ریکی،شعیب خان ترین اور یوسفی بلوچ نے تمام تنظیموں جی ٹی اے بلوچستان،بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن، سیسا بلوچستان، سیسا حقیقی بلوچستان، وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان، آل جی ٹی اے بلوچستان،جونیئرٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان، بلوچستان سکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے انہیں دعوت نامے دے کر اجلاس میں شرکت کرنے کی استدعا کی۔ا جلاس میںمحکمہ تعلیم میں پرائیویٹائزیشن سمیت اہم امور پر غور و خوض کرکے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید