• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی بلوچستان کا ضلعی اجتماع ارکان کل ہوگا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستان کے تمام اضلاع کے اجتماع ارکان اتوار 13 اکتوبر کو ضلعی دفاتر میں ہوں گے ، اس موقع پر اضلاع کے امراء کیلئے استصواب خفیہ رائے دہی سے کی جائیگی ، مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن ملک بھر کے ضلعی اجتماعات میںارکان سے بیک وقت صبح ساڑے دس بجے آن لائن خطاب کریں گے ، درایں اثناء امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نور علی نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کا اجتماع ارکان 13 اکتوبر کو صبح ساڑھے نو بجے دفتر جماعت اسلامی طلب کیا ہے ، اجتماع ارکان میں صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی درس قرآن بھی دیں گے جبکہ ممبر سازی کے حوالے سے وفود تشکیل دیئے جائیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید