• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماموں کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کیے جائیں ،غلام محمد جمالی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی غلام محمد ہجوانی جمالی نے کہا ہے کہ میرے ماموں قیدی نظر محمد کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ، یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ واقعہ میں پولیس اور جیل کے بعض حکام ملوث ہیں ، ایک منصوبے کے تحت میرے ماموں پر قاتلانہ حملہ کرکے انہیںجان سے مار دیا گیا واقعہ میں رشتہ دار قیدی شبیر احمد معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ حملہ میں ملوث تین ملزمان فرارہوگئے جنہیں مقدمہ میں ہم نے نامزد بھی کیا لیکن پولیس نے انہیں نامعلوم ظاہر کرکے مقدمہ درج کیا حالانکہ واقعہ کے چشم دید گواہ قیدی بشیر احمد نے ملزمان کی شناخت بھی کی لیکن ان کی مدعیت میں مقدمہ درج نہیں کیا گیا جو ہمارے ساتھ ظلم ہے جس پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ کیس کرائم برانچ کوئٹہ منتقل کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید