• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانکنوں کی ہلاکت حکومت اور اداروں کی ناکامی ہے ،پی ٹی یو ڈی سی

کوئٹہ (پ ر)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئن کے چیئرمین کامریڈ نذرمینگل ،غلام رسول ،عمران خان ،یونس بلوچ ،یوسفی بلوچ اور دیگر نےدکی میں کوئلہ کانوںمیں کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کرکے 20 کو ہلاک اور7 کو زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے یہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستاان میں کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کا تعلق دور دراز علاقوں سے ہوتا ہے ۔وہ اپنے بچوں اور گھروالوں کا پیٹ پالنے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کےلیے کانکنی جیسا خطرناک پیشہ اپنانے پر مجبور ہیں ،دوسرا ان کو انتہائی کم اجرت دی جاتی ہے ،اس طرح کانکنی کے دوران حفاظتی انتظامات کی سہولت نہ ہونے کے باعث بلوچستان میں ہر سال کان بیٹھنے یا کانوں میں گیس بھرنے سے دھماکوں کے باعث سیکڑوں کانکن جان کی بازی ہار جاتے ہیں ،دوسر ی طرف سیکورٹی فراہم کرنے میں حکومت اوراداروں کی غفلت کے باعث ان کی جان کو خطرات لاحق ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی موجودگی کے باجود اس طرح کے خونی واقعات حکومتی اقدامات اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار اور لواحقین کو معاوضہ دیاجائے ۔
کوئٹہ سے مزید