• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات قابل مذمت ہیں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، سردار حبیب کاکڑ، نور اچکزئی، امان سالار، علی ہزارہ، ارشد اچکزئی، امین آغا، توقیر بھٹی، ضیاء الحق اور نعمت شموزئی نے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ہر قسم کی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ِ حکومت اپنی پالیسیوں کو درست کرے جبکہ تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے واقعات کی مخالفت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف ہر قسم کی سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانیے کے مطابق آئن اور قانون کے اندر ہر کسی سے بات چیت کو اولیت دی جائے کیونکہ عمران خان نے ہمیشہ عوام اور سیاسی اداروں کے درمیان اتفاق رائے کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے ساتھ ہے اور ان کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید