• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکی واقعہ ‘وکلاء تنظیموں کا آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کی وکلاء تنظیموں پاکستان بار کونسل بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے دکی میں مزدوروں کی شہادت پر تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے ریاست اور حکومت کی ناکامی قرار دیاہے۔مشترکہ بیان میں کہاگیاہےکہ موجودہ صوبائی حکومت اور سیکورٹی فورسز عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں،گزشتہ شب دکی کے واقعات سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے بیان میں کہا کہ سالانہ اربوں روپے سیکورٹی کے نام پر خرچ ہوتے ہیں اس کے باوجود بھی بلوچستان امن و امان کی صورتحال ابتر ہے ۔بیان میں مطالبہ کیاگیاکہ واقعات کی فوری طور پر تحقیقات کرائی جائے،غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بیان میں سانحہ دکی کے خلاف آج ہفتے کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید