• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ترقیاتی کاموں اور ضروری مرمت کے سلسلے میں 13 اکتوبر کو مری آباد گرڈ اسٹیشن کے مری آباد، طوغی روڈ، کاسی روڈ، اسٹاف کالج، واسا فیڈروں سے صبح8بجے سے 11بجے تک جبکہ اسی گرڈ کے سید آباد، سٹی، سرینا، کاسی روڈ، نیو ایم ای ایس، نارکوٹیکس فیڈرز سے صبح10بجے سے 12بجے دن ، اسی روز گلستان روڈ، سدرن کمانڈ ، نیو لیاقت بازار ایکسپریس فیڈروں سے دن12بجے سے دوپہر2 بجے تک بجلی بندرہے گی ۔ علاوہ ازیں کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کھمبوں کی تنصیب اور شفٹنگ کے کام کے سلسلے میں شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی ائیرپورٹ روڈ،پی اے ایف ، جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، ادیان، داریم،سی ٹی ایس، دوستین ، خروٹ آباد، عمر، چشمہ، نوحصار اورکڈنی سینٹر فیڈروں سے13اکتوبرسے 15اکتوبر تک صبح9 بجے سے دوپہر2 بجے تک بجلی بندرہے گی ، 14اکتوبر کو روز 132 کے وی کھڈکوچہ اورجھل مگسی گرڈاسٹیشن سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔
کوئٹہ سے مزید