راولپنڈی (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈنمبر 6کی خالی ہونے والی ممبر بورڈ کی نشست پر 15نومبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے 15امیدوار میدان میں آگئے۔جمعہ کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی۔ ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ حیدر شجاع کے پاس جن 15امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ان میں مقصود علی، طارق محمود راجپوت، محرم حسین شاہ ، ملک عبدالرؤف، محمد عدیل اعظم، عبداللہ محمد ، جبران حیدر، ذیشان مغل، پیرزادہ محمد ذیشان علی ، طیب افتخار، اعجاز احمد، شامون الطاف، نواز خان نیازی، محمد کامران اور واصد اجمل شامل ہیں، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17اکتوبر اور 19اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کی توقع ہے ۔واضح رہے کہ ملک منصور افسرکے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔