راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پروفاقی حکومت کی طرف سے تعطیلات کا اطلاق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ اور ضلعی عدلیہ پر نہیں ہوگا۔سوموار ،منگل اوربدھ کوہائی کورٹ راولپنڈی بنچ اور تمام ضلعی عدالتیں کھلی ہونگی۔سینئر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سرکاری تعطیلات کے سلسلے میں رہنمائی کیلئے لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر مراسلہ بھجوایا تھاجس کے جواب میں انکار کردیا گیا۔