کراچی(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد دکن میں بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف ریکارڈ اسکور بناکر تیسرا ٹی ٹوئینٹی133 رنز سے جیت لیا اور سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔
ہفتے کوبھارت نے ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا بڑا اسکور بنادیا ۔بھارت نے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ پر 297 رنز بنائے یہ اس فارمیٹ میں بھارت کا سب سے بڑا اور دنیا میں دوسرا بڑا اسکور ہے۔
سنجو سیمسن 111 رنز 47گیندوں پر8چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے اسکور کئے۔
انہوں نے رشاد کے ایک اوور میں پانچ چھکے مارےسوریاکمار 75 اور ہارڈیک پانڈیا نے 47 رنز بنائے ۔ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ 314 رنز کے ساتھ نیپال کا ہے۔