• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ دو سیٹلائٹ روس بھیج دئیے

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ دو سیٹلائٹ روس بھیجے ہیں جو روسی خلائی گاڑی کے ذریعے مدار میں بھیجے جائیں گے۔ 

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق کوثر، ایک ہائی ریزولوشن امیجنگ سیٹلائٹ، اور ایک چھوٹے مواصلاتی سیٹلائٹ ہُدہُد کی ترقی، ایران کے نجی خلائی شعبے کی پہلی اہم کوشش ہے۔ 

روس نے فروری میں اور 2022 میں ایرانی سیٹلائٹ مدار میں بھیجے تھے، جب امریکی حکام نے روس اور ایران کے درمیان خلائی تعاون پر تشویش کا اظہار کیا تھا، خدشہ تھا کہ یہ سیٹلائٹ نہ صرف روس کو یوکرین میں مدد دے گا بلکہ ایران کو اسرائیل اور وسیع مشرق وسطیٰ میں ممکنہ فوجی اہداف کی نگرانی میں بھی مدد ملے گی۔ 

تسنیم کے مطابق کوثر کو زراعت، قدرتی وسائل کے انتظام، ماحولیاتی نگرانی، اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ہُدہُد کو سیٹلائٹ پر مبنی مواصلات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے دور دراز کے علاقوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں زمینی نیٹ ورکس تک بہت کم رسائی ہے۔

ستمبر میں ایران نے اس سال اپنا دوسرا سیٹلائٹ لانچ اپنے پاسداران انقلاب کے ذریعہ تیار کردہ راکٹ کے ذریعے کیا۔ 

یہ لانچ اس وقت ہوا جب امریکہ اور یورپی ممالک نے تہران پر روس کو بیلسٹک میزائل منتقل کرنے کا الزام لگایا جو یوکرین کے ساتھ اس کی جنگ میں استعمال ہو سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید