• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوت نہ ملنے کے باعث افغانستان ایس سی او کانفرنس میں شامل نہیں ہوگا

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں دعوت نہ ملنے کے باعث افغانستان کانفرنس میں شامل نہیں ہوگا۔ 

اسلام آباد میں سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان ایس سی او کا رکن نہیں بلکہ اس کی حیثیت آبزرور ملک کی ہے جس کی رکنیت غیرفعال ہے اس لئے ایس سی او سیکرٹریٹ کی جانب سے افغانستان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ 

یاد رہے کہ افغانستان 7 جون 2012 کو شنگھائی تعاون تنظیم کا آبزرور بنا تھا جبکہ ستمبر2021 سے اس کی رکنیت غیرفعال ہے۔

اہم خبریں سے مزید