راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو گرفتار کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق سیف اللہ ابڑو کو جی الیون تھری میں واقع فلیٹ سے گرفتار کیا گیا،پولیس ان کے ایک عزیز عرفان ہالیپوتہ کو بھی ساتھ لے گئی جوکہ سرکاری ملازم بتائے جاتے ہیں ،عرفان ہالیپوتہ کے اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ پولیس گرفتاریوں سے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے رہی ۔