ملتان( سٹاف رپورٹر ) لڑائی جھگڑوں کے الزام میں پولیس نے7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔غیر قانونی سٹینڈ بناکر شہریوں سے بھتہ خوری کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں5افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں شہر کے مختلف تھانوں میں232افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کم عمر بچے زیادتی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ کینٹ پولیس کو حق نواز نے بتایا کہ ملزم مبشر نے میرے کم عمر بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔سرکاری بیلف سے ہاتھا پائی کرنے اور زدوکوب کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک نامزد سمیت 10نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔مظفرآباد پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔