• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، شادی میں اتفاقیہ گولی نوجوان کی جان لے گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے جبکہ شادی کی تقریب میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 17سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔تھانہ پیرودھائی کومحمد ذوالفقار علی نے بتایاکہ میں او ر میرا بیٹا محمد قاسم عمر 12سال میرے ماموں گل ز مان کی پوتی کی شادی پر جانے کیلئے اڈہ دربار مین پیرودھائی روڈ پہنچے جہاں پٹرول پمپ کے اندر سے اڈے میں جانے کیلئے گزرنے لگے تو ایک گاڑی نامعلوم ڈرائیور تیزی سے چلا تے ہوئے آیا اورمیرے بیٹے محمد قاسم کو ٹکر مار کر اوپر سے گاڑی گزاری جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔تھانہ نصیرآباد کو محمد شعیب نے بتایا کہ محمد نذیر نے اپنے موٹرسائیکل پر دو سواریاں چشتیہ آباد سے بٹھائیں اور منڈی موڑ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا ۔جب پیرودھائی موڑ کے پاس پہنچے تو پیچھے سے ایک ڈمپر جس کو ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا آیا نے محمد نذیر کے موٹر سائیکل کوہٹ کیا جس سے محمد نذیر ڈمپر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ ہمراہ بیٹھے دونوں اشخاص تنزیل حنیف اورغفار شدید مضروب ہو گئے۔ ڈمپر کار ڈرائیور اورکلینڈر دونوں موقع سے فرار ہو گئے ۔تھانہ ٹیکسلاکو محمد زرین نے بتایاکہ میراچھوٹا بھائی محمد آصف اور میں اپنے اپنے موٹر سائیکل پر نکلے جب ہم ایم آر -10 ایریا کے قریب پہنچے تو پیچھے سے ایک ڈمپر انتہائی تیز رفتاری سے آیا اور میرے بھائی آصف کو ہٹ کرکے کچلتا ہوا تیز رفتاری سے نکل گیا جو پمز ہسپتال لے جاتے ہوئے فوت ہوگیا۔ دریں اثناءشادی کی تقریب میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 17سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق تھانہ ویسٹریج کے علاقہ چوہڑ چوک کے قریب محلہ زمینداراں میں شادی کی تقریب میں 17سالہ محمد راعیش دوست کی شادی پر فائرنگ کیلئے پستول لےکر گیا جہاں پستول نکالنے ہوئے اتفاقیہ فائر ہوا اور گولی اس کی ٹانگ میں لگ گئی ،زیادہ خون بہہ جانے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
اسلام آباد سے مزید