• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں روٹی کی قیمت 16، نان کی 20 روپے مقرر

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں روٹی کی قیمت 16روپے اور نان کی قیمت 20روپے مقررکردی گئی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے نان بائی ایسوسی ایشن و دیگر سے میٹنگ کی جس میں نان بائی ایسوسی ایشن و دیگر سے نان اور روٹی کی نئی قیمتوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابقباہمی مشاورت سے روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا جس میں کہاگیا ہے کہ 120 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے جب کہ 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج اتوار سے ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ نئی قیمتوں پر روٹی اور نان کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
اسلام آباد سے مزید