راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گزشتہ روز ڈینگی سے متاثرہ مزید 131مریض سامنے آگئے جن میں بعض کی حالت نازک تھی۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ان مریضوں میں سے 68کا تعلق پوٹھوہار ٹائون، اکیس کا راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ، 19کا میونسپل کارپوریشن، آٹھ کا پوٹھوہار رورل، چھ کا ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ، چار کا کہوٹہ، دو کا ٹیکسلا شہر، ایک کا ٹیکسلا دیہی، ایک کا کلرسیداں اور ایک مریض کا تعلق چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود سے ہے۔ رواں برس ڈینگی سے متاثرہ مریض کی تعداد 2641ہو چکی ہے جن میں سے 258زیرعلاج ہیں ۔