راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ضلع راولپنڈی میں فضائی آلودگی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار پائرو لائسز پلانٹس کو مسمار کرتے ہوئے آٹھ غیر قانونی اینٹوں کے بھٹے بھی بند گرا دیئے گئے جو انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن چکے تھے۔محکمہ ماحولیات افسران کے مطابق ان پائرو لائسز پلانٹس اور بھٹوں سے نکلنے والے زہریلی دھوئیں اور کیمیکلز نے علاقے کی فضاء کو آلودہ کر دیا تھا جس سے مقامی شہریوں کی صحت متاثر ہو رہی تھی۔ ڈائریکٹر انوائرمنٹ راولپنڈی نےکچہ سٹاپ کا دورہ کرکے مختلف دکانوں اور ٹائر شاپس کا معائنہ کیا۔ اس دوران ٹائر شاپس سے لاوا برآمد ہونے پر دو دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔