راولپنڈی( خصوصی نمائندہ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام امتحان انٹر میڈیٹ دوسرا سالانہ 2024جو 17اکتوبر سے شرو ع ہو رہا ہے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ تمام اُمیدواروں کی رولنمبر سلپس آن لائن کر دی گئی ہیں۔ ریگولر اُمیدواروں کی رولنمبر سلپس اُن کے ادارے کے پورٹل پر جبکہ پرایؤیٹ اُمیدواروں کی رولنمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pkپر اَپ لوڈ کر دی گئی ہیں اور اُن کے داخلہ فارم پر دیئے پتہ جات پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں تمام امتحانی عملے کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد بورڈ آفس میں کیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے شرکاء کو بریف کیا۔